طلبہ پرحملہ کرنے والوں کاانسانیت سے کوئی تعلق نہیں،شبلی فراز

طلبہ پرحملہ کرنے والوں کاانسانیت سے کوئی تعلق نہیں،شبلی فراز
طلبہ پرحملہ کرنے والوں کاانسانیت سے کوئی تعلق نہیں،شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ طلبہ پرحملہ کرنےوالوں کاانسانیت سے کوئی تعلق نہیں،ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شہدا کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔


خیال رہے کہ کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 70 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مدرسے میں تدریسی سلسل جاری تھا، دھماکے کے نتیجے میں شہید و زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے، پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔