دہشت گردی واقعات کا خدشہ تھا لیکن مقام کا علم نہیں تھا،شوکت یوسفزئی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ نیکٹا نے خیبرپختونخوا حکومت کو الرٹ جاری کیاتھا،دہشتگردی کے واقعات کا خدشہ تھا لیکن مقام کا علم نہیں تھا،دہشتگردوں کےلئے مدرسہ سافٹ ہدف تھا۔
شوکت یوسفزئی نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مدرسے میں دھماکے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں ،ملک دشمن عناصر سے نمٹنے کےلئے اقدامات کریں گے،وزیراعلیٰ محمود خان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے۔صوبائی وزیر کاکہناتھا کہ خطے کا امن تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،ہم خطے میں دہشت گردعناصر سے نمٹنا جانتے ہیں،ان کاکہنا ہے کہ سردیوں میں پہاڑوں پر پناہ لینے والے دہشتگرد نیچے آتے ہیں،ملک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔