پشاور میں ایک بار پھر کم ظرف دشمن نے بچوں کو نشانہ بنایا،پاکستان کی اس لڑائی کو ہر صورت ختم کرکے ہی دم لیں گے ،فوادچودھری 

پشاور میں ایک بار پھر کم ظرف دشمن نے بچوں کو نشانہ بنایا،پاکستان کی اس لڑائی ...
پشاور میں ایک بار پھر کم ظرف دشمن نے بچوں کو نشانہ بنایا،پاکستان کی اس لڑائی کو ہر صورت ختم کرکے ہی دم لیں گے ،فوادچودھری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ پشاور میں ایک بار پھر کم ظرف دشمن نے بچوں کو نشانہ بنایا ہے، اس جنگ میں پاکستان کے ہر شعبہ زندگی کے افرد نے اپنا لہودیا ہے،پاکستان کی اس لڑائی کو ہر صورت ختم کرکے ہی دم لیں گے ۔

خیال رہے کہ کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد شہید اور 70 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مدرسے میں تدریسی سلسل جاری تھا، دھماکے کے نتیجے میں شہید و زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے، پولیس، سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ چکی ہیں جو امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -