سیاسی جماعتوں کو اداروں کےخلاف بول کر دشمن کوخوش نہیں کرنا چاہیے،شبلی فراز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کو اداروں کےخلاف بول کر دشمن کوخوش نہیں کرنا چاہیے،آزاد بلوچستان کا نعرہ کس بات کی جانب اشارہ ہے ؟،باہر بیٹھ کر ملکی ادارے کے خلاف بولنا کیاحب الوطنی ہے؟،باہر بیٹھ کر ن لیگی قیادت اداروں کو تقسیم اور برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ دہشتگردی سے نمٹنے کےلئے پاک فوج سرگرم عمل ہے،ہمیں دہشت گردی کی جنگ کا سامنا ہے،سیاسی جماعتوں کو اداروں کے خلاف بول کر دشمن کوخوش نہیں کرنا چاہیے،آزاد بلوچستان کا نعرہ کس بات کی جانب اشارہ ہے ؟،ایک طرف دہشت گردی کے خلاف ادارے سرگرم دوسری طرف اداروں کےخلاف کچھ لوگ سرگرم،دشمنوں کے بیانیے کو فروغ دینا دراصل دشمن کو خوش کرنا ہے۔
شبلی فراز نے کہاکہ باہر بیٹھ کر ملکی ادارے کے خلاف بولنا کیاحب الوطنی ہے؟،باہر بیٹھ کر ن لیگی قیادت اداروں کو تقسیم اور برباد کرنے پر تلی ہوئی ہے،پی ڈی ایم نے جلسوں میں ن لیگی قیادت کے بیانیے کی حمایت کی،پی ڈی ایم جلسوں میں کیوں ن لیگی قیادت کے بیانیے کی مخالفت نہیں کی گئی،سیاسی جماعتوں کا ن لیگی قیادت کے بیانیے سے اتفاق ہی ملک دشمن بیانیے کو فروغ دیناہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ نوازشریف مختلف کیسز میں قوم کے مجرم ہیں ،نوازشریف کی حب الوطنی کا سوال نہیں ،دشمنوں کو خوش کرنا سوال ہے،نوازشریف نے باہر پیسہ بنایا اور اب وہ وہاں بیٹھ کر ادارے کو گالیاں دے رہے ہیں،نوازشریف کووطن واپس لانے کےلئے ہمارے پاس متعدد آپشنز موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فرانس میں جو مسلمانوں کے خلاف ہورہاہے اس کی مذمت کرتے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے فرانس میں مسلمانوں کے خلاف عمل کی مذمت کی،اپوزیشن کشمیر کے بارے میں حکومت کے خلاف مضحکہ خیزبات کرتی ہے،وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر کے معاملے کواٹھا یا ،پی ڈی ایم نے کس جلسے میں کشمیر کی بات کی ،کس تقریر میں خاکوں کی مذمت کی؟۔پی ڈی ایم کو اپنے مفادات عزیز ہیں،انہوں نے باہرمعاشی طور پرخود کومضبوط بنالیا ،مسئلہ کشمیر سے متعلق ہم سفارتی طور پر سرگرم ہیں۔