کیا واقعی پال پوگبا نے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر فرانس کی ٹیم میں کھیلنے سے انکار کیا؟ ناقابل یقین انکشاف کر دیا

کیا واقعی پال پوگبا نے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر فرانس کی ٹیم میں ...
کیا واقعی پال پوگبا نے فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیان پر فرانس کی ٹیم میں کھیلنے سے انکار کیا؟ ناقابل یقین انکشاف کر دیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیائے فٹ بال کے معروف کھلاڑی پال پوگبا نے فرانسیسی صدر کی جانب سے اسلام مخالف بیان دئیے جانے پر فرانس فٹ بال ٹیم کو چھوڑنے کی خبر کو جھوٹ قرار دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فرانسیسی صدر نے چند روز قبل توہین آمیز ریمارکس دئیے تھے جس کے بعد غیر ملکی خبر رساں ادارے ” دی سن“ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے مسلمان فٹ بالر پال پوگبا کے فرانسیسی ٹیم کو چھوڑنے کی خبردی تھی کہ پال پوگبا نے صدر میکرون کے اسلام دشمن بیان پر ردعمل دیتے ہوئے قومی ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، اس کے کئی دیگر غیر ملکی خبر رساں اداروں نے بھی اس خبر کو رپورٹ کیا۔ 
نامور فٹ بالر پال پوگیا نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے فرانسیسی ٹیم کو چھوڑنے سے متعلق خبر میں کوئی سچائی نہیں ہے اور جھوٹی خبر دینے سے متعلق میں اخبار کے خلاف قانونی کارروائی بھی کرررہا ہوں۔ 27 سالہ مڈ فیلڈر پال پوگبا مسلمان فٹ بالر ہیں جو 2018ءمیں کروشیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی فرانسیسی ٹیم کا حصہ تھے، وہ برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے بھی کھیلتے ہیں۔
واضح رہے کہ فرانس میں لیکچر کے دوران پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکے دکھانے والے ٹیچر کا ایک نوجوان نے سر قلم کردیا تھا جس کے بعد صدر میکرون نے اسلام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے جس پر دنیا بھر میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ بھی جاری ہے۔ 

مزید :

کھیل -