صدر مملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان کی پشاور دھماکے کی مذمت

صدر مملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان کی پشاور دھماکے کی مذمت
صدر مملکت عارف علوی اوروزیراعظم عمران خان کی پشاور دھماکے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت اور وزیراعظم نے پشاور دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ عارف علوی نے کہا اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور شہدا کے درجات بلند فرمائے۔
وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے پشاور میں مدرسے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر کیلئے دعا کی۔ اعجاز شاہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔
اعجاز شاہ کا کہنا تھا بچوں پر حملہ بزدلانہ عمل ہے، ملوث افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا، ملک و قوم کی سلامتی و بقا کو نقصان پہنچانے والے اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوںگے، ہم اپنے بچوں کی قربانی کے مقروض ہیں، ایسے بزدلانہ عمل سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونے دیں گے۔
یاد رہے کہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں دھماکے میںشہدا کی تعداد 7 ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد112 تک پہنچ گئی جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔