پاکستان اور زمبابوے کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس کے نتائج کیا آئے؟

پاکستان اور زمبابوے کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس کے نتائج ...
پاکستان اور زمبابوے کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس کے نتائج کیا آئے؟

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اورزمبابوے کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اراکین اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آ گئی ہیں اور تمام لوگ بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اورزمبابوے کے درمیان ایک روزہ سیریز سے قبل اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں لئے گئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ اراکین اور آفیشلز کے کل 107 ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ ان تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ گزشتہ روز لیے گئے تھے جن کی رپورٹس منفی آنے کے بعد اب یہ تمام کھلاڑی، مینجمنٹ اراکین اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔ 

قومی سکواڈ 26 اکتوبر بروز پیر کو بذریعہ روڈ لاہورسے اسلام آباد پہنچا تھا جبکہ مہمان سکواڈ میں شامل کھلاڑی اور آفیشلز بھی گزشتہ روز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل منتقل ہوئے تھے اور اب بائیو سیکیور ببل میں شامل ہونے کے بعد تمام کھلاڑیوں، مینجمنٹ اراکین اور آفیشلز کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کیلئے دونوں سکواڈز منگل سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کردیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 30 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -