فیصل آباد کی سابق خاتون کونسلر کی دو روز پرانی لاش برآمد لیکن موت کیسے ہوئی؟ ممکنہ وجہ سامنے آگئی

فیصل آباد کی سابق خاتون کونسلر کی دو روز پرانی لاش برآمد لیکن موت کیسے ہوئی؟ ...
فیصل آباد کی سابق خاتون کونسلر کی دو روز پرانی لاش برآمد لیکن موت کیسے ہوئی؟ ممکنہ وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک)  پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد کی ایک سابق کونسلر نگہت بابر کی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

فیصل آباد پولیس کے ترجمان منیب شاہ کے مطابق سابق کونسلر نگہت بابر کی ان کے گھر سے ملنے والی لاش دو روز پرانی ہے، شبہ ہے کہ نگہت بابر کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے، تاہم ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔

پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاش ہسپتال منتقل کی گئی ہے اور موت کی درست وجہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی سامنے آئے گی۔