عوام موجودہ حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں ،شہبازشریف 

عوام موجودہ حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں ،شہبازشریف 
عوام موجودہ حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں ،شہبازشریف 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام موجودہ حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں ،عوامی جلوس اور ریلہ حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کیس میں پیشی پر کمرہ عدالت میں گفتگو میں پشاور دھماکے کی مذمت کی،ان کاکہناتھا کہ عوام موجودہ حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں ،عوامی جلوس اور ریلہ حکمرانوں کو بہا لے جائے گا،عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حفیظ سینٹر کا واقعہ سے تاجروں کو بہت بڑا نقصان ہوا،حکومت کو فوری طور پر تاجروں داد رسی کرنی چاہیے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -