اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں پی آئی اے ذمہ دار قرار

اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں پی آئی اے ذمہ دار قرار
اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں پی آئی اے ذمہ دار قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس میں پی آئی اے کو ذمہ دار قرار دیدیاگیا،سی اے اے نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس کی سماعت ہوئی،2016 میں اے ٹی آر حادثے کا ذمہ دار پی آئی اے قراردیدیاگیا،سی اے اے نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔
سول ایوی ایشن رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پائلٹ کو پیچیدہ نوعیت کی تکنیکی خامی کاسامنا کرنا پڑا ،حادثہ ٹربائن بلیڈ ٹوٹنے کے باعث ہوا ،ٹربائن بریک ہونے کی ذمہ دار پی آئی اے منتظمین ہے ،رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ ایسی حالت میں پائلٹ کیلئے طیارہ سنبھالنا ناممکن ہوجاتا ہے ۔یاد رہے کہ حادثے میں معروف سکالر جنید جمشید بھی شہید ہو گئے تھے ۔