بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت بھی کرپشن کیخلاف بول اٹھے ، سن کر مودی کے بھی ہوش اڑ جائیں گے 

بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت بھی کرپشن کیخلاف بول اٹھے ، سن کر مودی ...
بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت بھی کرپشن کیخلاف بول اٹھے ، سن کر مودی کے بھی ہوش اڑ جائیں گے 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹا ف جنرل بپن راوت بھی کرپشن کے خلاف بول اٹھے ہیں اور انہوں نے مودی حکومت کو کرپشن کا گڑھ قرار دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بپن راوت نے عوام کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے بد عنوانی کو بھارت کی ترقی میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن بھارت کی سیاسی و سماجی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے ، حکومت اور سٹیک ہولڈرز کو کرپشن کے خلاف کام کرنا ہو گا، جو وہ نہیں کر رہی ، مودی کی حکومت میں بھارت کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے عوام سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہیں بھی ایسی چیز دیکھتے ہیں تو متعلقہ ایجنسیوں کو اطلاع کریں تاکہ کرپشن کے خلاف کارروائی ہو سکے ۔

مزید :

بین الاقوامی -