پشاور دھماکہ، حکومت نے متاثرین اور شہدا کے اہل خانہ کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کردیا

پشاور دھماکہ، حکومت نے متاثرین اور شہدا کے اہل خانہ کیلئے امدادی پیکج کا ...
پشاور دھماکہ، حکومت نے متاثرین اور شہدا کے اہل خانہ کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کردیا

  

پشاور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے متاثرین اور شہدا کے اہل خانہ کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا۔

اے آروائے نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے دھماکا متاثرین اور شہدا کے لواحقین کے لیے پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت شہدا کے اہل خانہ کو 5لاکھ جبکہ زخمیوں کے لیے 2لاکھ روپے دیے جائیں گے،پشاور دھماکے کے متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، امن عمل سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے، واقعے میں ملوث دہشت گردوں کا جلد سراغ لگایا جائے گا۔

خیال رہے کہ آج صبح پشاور مدرسے میں دھماکے کے نتیجے میں 7 بچے شہید اور 70 زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مدرسے میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا ، دھماکے کے زخمیوں میں زیادہ ترتعداد بچوں کی ہے۔پشاور کے علاقے دیرکالونی میں مدرسے میں صبح آٹھ بجے کے قریب جب بچے تعلیم حاصل کرنے میں مصروف تھے اور معلم نے مائیک پر درس قرآن کا آغاز ہی کیا تھا کہ اچانک زور دار دھماکے ہوا، ہر طرف ہولناک آگ لگ گئی اور زخمیوں کی چیخ وپکار سے درودیوار ہل گئے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -