نوجوان پاکستانی ولید عبدالوحید دورانِ ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق، کمیونٹی کا اظہارِ افسوس

نوجوان پاکستانی ولید عبدالوحید دورانِ ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق، ...
نوجوان پاکستانی ولید عبدالوحید دورانِ ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق، کمیونٹی کا اظہارِ افسوس

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں کمیونٹی کے اہم اور معروف نوجوان عدنان عبدالوحید کے بھائی ولید عبدالوحید انتقال کرگئے. 

ولید عبدالوحید کے انتقال پر کمیونٹی ممبران کی جانب سے ملال اور گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی ہے. ولید عبدالوحید کی عمر 33 سال تھی گزشتہ روز دورانِ ڈرائیونگ انہیں دل کا دورہ پیش آیا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے. 

پاکستانی کمیونٹی ممبران کی بڑی تعداد کے علاوہ وی آئی پروڈکشنز کے عمیر شیخ، عادل شیخ، ذیشان جاوید، گلوبل انٹرٹینمینٹ کے نافع حسین، شاہ میر، طلال صفدر، بلیک سینما کے بلال ارشد، محمود یاسین، اور پاک میڈیا فورم کے عہدیداروں اور اراکین کی جانب سے بھی عدنان عبدالوحید سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں انکے ساتھ ہیں.

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -