خفیہ اطلاع پر عمرکوٹ پولیس کا آپریشن، چار کروڑ مالیت کی منشیات پکڑ لیں، ایک ملزم گرفتار

خفیہ اطلاع پر عمرکوٹ پولیس کا آپریشن، چار کروڑ مالیت کی منشیات پکڑ لیں، ایک ...
خفیہ اطلاع پر عمرکوٹ پولیس کا آپریشن، چار کروڑ مالیت کی منشیات پکڑ لیں، ایک ملزم گرفتار

  

عمرکوٹ(سید ریحان  شبیر )عمرکوٹ پولیس کامنشیات فروشوں  کےخلاف گرینڈ آپریشن جاری  ہے  اور عمرکوٹ سٹی  میں  کاروائی کے دوران چار کروڑ روپےمالیت کی منشیات جس انڈین گٹکا،سفینہ ، نان کسٹم پیڈسگریٹوں کے کارٹون اور گٹکےکی  تیاری میں استعمال  ہونےوالا کیمکل شامل ہیں، برآمد کرلیں، منشیات ایکٹ کے تحت تین افراد کےخلاف   مقدمہ درج کرکے ایک شخص  کوگرفتار کرلیا۔

خفیہ اطلاع ملنےپرعمرکوٹ پولیس  نے  میرپوخاص عمرکوٹ روڈ پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کے   دوران مال سے لوڈ  دو ٹرکوں  کو روک کر تلاشی لی  توٹرکوں سےمبینہ طورپر چار کروڑ مالیت کی منشیات برآمد کی گئی۔ اس موقع پرایس ایچ او تعلقہ وجئےکمار کھتری نےمیڈیاکوبتایاکہ تحویل شدہ ٹرکوں میں نشہ آور منشیات سفینہ جی این ڈی اور گٹگے میں استعمال کیلئے کیمکل اور نان کسٹم پیڈ سگریٹ و دیگر  مضر صحت اشیاء بھی شامل ہے، یہ آپریشن بلاامتیازبلاتفریق جاری رہےگا ۔

ذرائع مطابق مبینہ طورپر  برآمد شدہ منشیات بدنام زمانہ منشیات فروش  جیسارام مالھی کی بتائی جاتی  ہے جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا  جبکہ پولیس نے ایک شخص  ھریجی مالھی کو حراست میں بھی لیا ہے۔

ایس ایچ او سٹی خلیل کمبار کی میڈیاسےبات چیت شہر کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے کارووائیاں جاری رہیں گی، شہری بھی تعاون کریں  تو بہت جلد منشیات اور منشیات فروشوں کا صفایہ کردیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -