ایک سے زائد بارعمر قید کے ملزمان کی سزا کے شروع ہونے کے تعین کا کیس،مخدوم علی خان اور خواجہ حارث نئے عدالتی معاون مقرر 

ایک سے زائد بارعمر قید کے ملزمان کی سزا کے شروع ہونے کے تعین کا کیس،مخدوم علی ...
ایک سے زائد بارعمر قید کے ملزمان کی سزا کے شروع ہونے کے تعین کا کیس،مخدوم علی خان اور خواجہ حارث نئے عدالتی معاون مقرر 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ایک سے زائد بارعمر قید کے ملزمان کی سزا کے شروع ہونے کے تعین کے کیس میں مخدوم علی خان اور خواجہ حارث کو نیا عدالتی معاون مقرر کردیا

سپریم کورٹ میں ایک سے زائد بارعمر قید کے ملزمان کی سزا کے شروع ہونے کے تعین کے کیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 7رکنی بینچ نے سماعت کی،عدالت نے مخدوم علی خان اور خواجہ حارث کو نیا عدالتی معاون مقرر کر دیا،سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

دریں اثنا سپریم کورٹ میں جی آئی ڈی فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سماعت کی،کراچی رجسٹری میں ویڈیو لنک میں فنی خرابی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -