پشاور میں دہشتگردی کے بعد اسلام آباد اور پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

پشاور میں دہشتگردی کے بعد اسلام آباد اور پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
پشاور میں دہشتگردی کے بعد اسلام آباد اور پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

  

 اسلام آباد(آئی ا ین پی ) پشاور کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کے ریڈ زون سمیت دیگر سرکاری و غیر سرکاری اہم عمارتوں کی سکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز و دیگر سینئر افسران خود چیکنگ کی نگرانی کریں۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے بھی پشاور دھماکے کے بعد صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ پنجاب کے تمام پولیس افسران کو حساس مقامات اور عبادت گاہوں سمیت عوامی مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران فیلڈ میں نکل کر حساس مقامات کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں اور بین الصوبائی و بین الاضلاعی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید مثر بنایا جائے۔ انعام غنی کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر ڈولفن اور پیرو فورسز کے گشت کے اوقات کار کو مزید بڑھایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع میں سرچ، سوئپ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -