پی ڈی ایم ناکام حکومت کوگھربھیج کرحقیقی جمہوریت لائے گی،احسن اقبال

پی ڈی ایم ناکام حکومت کوگھربھیج کرحقیقی جمہوریت لائے گی،احسن اقبال
پی ڈی ایم ناکام حکومت کوگھربھیج کرحقیقی جمہوریت لائے گی،احسن اقبال

  

حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں آئین پاکستان کے پرچم تلے متحدہیں،پی ڈی ایم ناکام حکومت کوگھربھیج کرحقیقی جمہوریت لائے گی۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معاشی تباہی کی وجہ نااہل حکومت ہے،اناڑی ڈرائیورجب گاڑی پربٹھایا جائے توایکسیڈنٹ ہی ہوتاہے،انہوں نے کہاکہ حکومت امن وامان قائم کرنے میں بھی ناکام ہوگئی ،ہم نے دہشتگردی کاجن بوتل میں بندکردیا تھا ، عمران خان انتشارپھیلاکرملک کوکمزورکررہے ہیں،پشاورمیں ہونےوالا دھماکاقابل مذمت ہے،وزارت داخلہ کافوکس اپوزیشن کیخلاف مقدمات بنانے پرہے،انہوں نے کہاکہ غربت اوربےروزگاری سے مسائل پیداہورہے ہیں، مہنگائی ختم کرنے اور معیشت میں بہتری کیلئے جدوجہد کررہے ہیں،ملک کو قانون کے تحت چلانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں،موجودہ حکومت کشمیرکی سوداگرہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -حیدرآباد -