”دیر اور باجوڑ میں کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں “پشاور دھماکے کے بعد آئی جی خیبر پختون خواہ نے اہم ترین بیان جاری کر دیا 

”دیر اور باجوڑ میں کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں “پشاور دھماکے کے بعد آئی جی خیبر ...
”دیر اور باجوڑ میں کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں “پشاور دھماکے کے بعد آئی جی خیبر پختون خواہ نے اہم ترین بیان جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع مدرسے میں آج صبح خوفناک دھماکہ ہوا جس دوران سات افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ 92 زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے تاہم دہشتگردی کے واقعہ پر آئی ی خیبر پختون خواہ ثناءاللہ عباسی کا اہم بیان بھی سامنے آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی خیبر پختو ن خواہ ثناءاللہ عباسی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدرسہ میں دھماکا پربہت دکھ ہے،کل بھی تھریٹ الرٹ سے نمٹنے کیلئے میٹنگ کی تھی ،ملزمان کوان کے جرائم کی سزاضرور ملے گی،پہلے واقعات کے تمام ملزمان گرفتارہوئے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ مدرسے میں حملے سے متعلق مخصوص تھریٹ نہیں تھا،صوبے کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے،تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے، ابھی تفتیش کوشیئرنہیں کرسکتے، جہاں تھریٹ تھاانہیں سیکیورٹی فراہم کی تھی۔ان کاکہناتھا کہ دیر، باجوڑ میں بھی کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں،شرپسندوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔