فرانسیسی صدر کے بیانات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی،عوام سے اپیل ہے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں،مولانا فضل الرحمان

فرانسیسی صدر کے بیانات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی،عوام سے اپیل ہے فرانسیسی ...
فرانسیسی صدر کے بیانات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی،عوام سے اپیل ہے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں،مولانا فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ فرانسیسی صدر مسلمانوں کےخلاف اعلان جنگ کررہے ہیں، فرانسیسی صدر کے بیانات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی،عوام سے اپیل ہے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔
مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آزادی اظہار رائے کسی کی بھی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے،مسلمانوں یا کسی کی بھی دل آزاری کا عمل جرم کہلاتا ہے،فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہیں۔امیر جمعیت علمائے اسلام نے کہاکہ فرانسیسی صدر مسلمانوں کےخلاف اعلان جنگ کررہے ہیں،قوم سے اپیل ہے پوراہفتہ احتجاج کریں، عوام سے اپیل ہے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں،فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے منسوخ کیے جائیں،ایسے ممالک سے تجارتی روابط ختم کردیئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ مغربی ممالک مذہبی بے حسی کو برداشت کا نام دیتے ہیں،پشاور واقعے کی مذمت کرتا ہوں،مدرسے میں دھماکہ بزدلانہ اقدام ہے۔