قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کا اعلان ہو گیا، میچز کب کھیلے جائیں گے؟ تمام تفصیلات جانئے

قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کا اعلان ہو گیا، میچز کب کھیلے جائیں گے؟ تمام ...
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کا اعلان ہو گیا، میچز کب کھیلے جائیں گے؟ تمام تفصیلات جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2021ءمیں قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کی تصدیق کر دی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جس دوران تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے، تینوں ایک روزہ انٹرنیشنل میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈسپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اس وقت زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔ 

مزید :

کھیل -