موٹر وے کیس ،مرکزی ملزم عابد ملہی اور متاثرہ خاتون کا آمنا سامنا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹروے کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عابد ملہی کو متاثرہ خاتون نے شناخت کرلیا۔جیو نیوز کے مطابق ملزم عابدکی شناخت پریڈ مکمل ہوگئی ہے اور متاثرہ خاتون نے اسے شناخت کرلیا ہے۔خاتون کو سخت سیکیورٹی میں کیمپ جیل لایا گیا جہاں اس نے ملزم عابد کو شناخت کیا۔
عابد ملہی14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر ہے اور اسے لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 2 نومبر کو ہونے والی سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ملزم کا دوسرا ساتھی شفقت بھی 28 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر ہے، متاثرہ خاتون شفقت کو پہلے ہی جیل میں شناخت کر چکی ہے اور اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔