عثمان بزدار کی ہدایت پر کمسن غریب بچے کا آپریشن، آنکھوں کی بینائی لوٹ آئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر آٹھویں جماعت کے بچے کی آنکھوں کا آپریشن کرکے اس کی بینائی لوٹا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا بچہ جو آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کی بدولت اب پھر سے دنیا کے رنگ دیکھ سکتا ہے۔ 3 سال پہلے بچے کی آنکھ میں سوئی لگنے کی وجہ سے اس کی بینائی چلی گئی۔ بچے کی والدہ محنت مزدوری کرکے گھر چلاتی ہے جس کیلئے بچے کا علاج کروانا ممکن نہیں تھا۔ وزیر اعلی پنجاب تک درخواست پہنچی تو انہوں نے نہ صرف علاج کی ہدایات جاری کیں اور آپریشن کروایا بلکہ مالی امداد بھی کی۔ اب بچہ دیکھ بھی سکتا ہے اور اپنی تعلیم بھی بلاتعطل جاری رکھ سکے گا۔
آپریشن کے بعد بینائی پانے والے 13 سالہ محمد نائف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی بدولت اس کی آنکھوں کی بینائی لوٹ آئی ہے جس پر وہ ان کا شکر گزار ہے۔