شادی سے انکار پر بھارتی اداکارہ پر دوست نے چاقو سے حملہ کردیا

شادی سے انکار پر بھارتی اداکارہ پر دوست نے چاقو سے حملہ کردیا
شادی سے انکار پر بھارتی اداکارہ پر دوست نے چاقو سے حملہ کردیا
سورس: twiter/@imadarsh_pandey

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )شادی سے انکار پر بھارتی اداکارہ مالوی ملہوترہ کو ان کے دوست نے چاقو سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات مالوی اپنے گھر جا رہی تھیں کہ ان کے دوست نے اداکارہ پر چاقو سے تین وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئیں ۔حملہ آور موقع واردات سے فرار ہو گیاتاہم اس کی شناخت کرلی گئی ہے اور وہ اداکارہ کا دوست ہے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے شادی پیشکش کی تھی تاہم انکار پر حملہ کیا اور وہ اسے ایک سال سے جانتی ہیں۔اداکارہ پر حملے کا مقدمہ ممبئی کے مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
خیال رہے کہ مالوی ملہوترہ نے چھوٹے پردے پر ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ڈرامہ سیریل ’اڑان‘ سمیت دیگر شامل ہیں جب کہ وہ بالی وڈ اور ٹالی وڈ میں بھی کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

مزید :

تفریح -