"مجھے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے"کیپٹن(ر) صفدر نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا 

"مجھے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے"کیپٹن(ر) صفدر نے وزارت داخلہ کو خط لکھ ...

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے وزارت داخلہ کو فْول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کی درخواست دیدی ،کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل بیرسٹر جہانگیر خان جدون نے سیکیورٹی کے لیے سیکرٹری داخلہ کو سترہ پوائنٹ پر مشتمل تین صفحات پر مبنی خط لکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن (ر)محمد صفدر کے وکیل بیرسٹر جہانگیر خان جدون کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے جانے والے خط میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہاہے کہ ناموس رسالتﷺ کا پرزور حامی ہوں،مشکوک ایف آئی آرز کے باعث شدید سیکیورٹی تھریڈ کا سامنا ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاکہ وہ پاکستان بھر میں اپنی اہلیہ مریم نواز کے ہمراہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں،مشکوک ایف آئی آرز کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات ہیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ نیب، ایف آئی اے سمیت پولیس کے متعدد سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز کا سامنا ہے۔بیرسٹر جہانگیرخان جدون نے کہاکہ چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس صاحبان کو کیپٹن صفدر کی فول پروف  سیکیورٹی کی ہدایت دی جائے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -