فرانس میں گستا خانہ خاکو ں کی اشاعت پر سعودی عرب بھی میدان میں آگیا

فرانس میں گستا خانہ خاکو ں کی اشاعت پر سعودی عرب بھی میدان میں آگیا
فرانس میں گستا خانہ خاکو ں کی اشاعت پر سعودی عرب بھی میدان میں آگیا

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ امن کے پیامبر حضرت محمد ﷺیا کسی بھی دوسرے رسول کے متعلق گستاخانہ خاکوں کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق سعودی عرب نے اسلام کودہشت گردی سے جوڑنے کی کوششیں بھی مسترد کریں ۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان کے مطابق سعودی عرب دہشت گردی کی ہر کارروائی کو قابل مذمت شمار کرتا ہے خواہ اس کا مرتکب کوئی بھی ہو۔ مملکت اس بات پر زور دیتی ہے کہ فکری اور ثقافتی آزادی کو احترام، رواداری اور امن کے تابع ہونا چاہیے۔ نفرت، تشدد اور انتہا پسندی کو جنم دینے والی تمام کارروائیوں اور افعال کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے جو دنیا کی اقوام کے بیچ مشترکہ باہمی بقا اور متبادل احترام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -