حفیظ سنٹر آتشزدگی، تاجروں کو 2 ارب کا نقصان، حکومت نے ازالے کا پلان تیار کرلیا

حفیظ سنٹر آتشزدگی، تاجروں کو 2 ارب کا نقصان، حکومت نے ازالے کا پلان تیار کرلیا
حفیظ سنٹر آتشزدگی، تاجروں کو 2 ارب کا نقصان، حکومت نے ازالے کا پلان تیار کرلیا
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پنجاب حکومت نے آتشزدگی سے متاثر ہونے والے حفیظ سنٹر کے تاجروں کے نقصان کے ازالے کا فیصلہ کرلیا۔ حکومت تاجروں کو آسان شرائط پر 2 ارب روپے کے قرضے فراہم کرے گی۔

نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق پنجاب حکومت نے حفیظ سنٹر کے متاثرہ تاجروں کیلئے ریلیف پیکج کا پیپر ورک مکمل کرلیا ہے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا  تخمینہ 2 ارب روپے لگایا گیا ہے اور حکومت متاثرہ تاجروں کو بینک آف پنجاب کے ذریعے 2 ارب روپے کے آسان شرائط پر قرض دلوائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری اور اعلان کے بعد  ریلیف پیکج پر عملدرآمد ہوگا۔ متاثرین کو وزیر اعلیٰ پنجاب روز گار سکیم کے تحت 4 سے 5 فیصد مارک اپ پر سافٹ لون دیاجائے گا، جس کا8 فیصد حکومت پنجاب سبسڈی کے طور پر دے گی۔

حکومت کی جانب سے تاجروں کو دکان کے بدلے دکان کی آفر بھی کی گئی ہے، حفیظ سینٹر سے ملحقہ آئی ٹی ٹاور کی 135 دکانوں کی نشاندہی کرکے متاثرین کو آفر کردی گئی ہے۔ متاثرین چاہیں تو فوری طور پر دکان کے بدلے دکان حاصل کرسکتے ہیں۔ آسان شرائط پر فراہم کیے گئے قرضہ مدت پانچ سے آٹھ سال تک ہوگی۔