”نیب سی پیک سے متعلق کیسز پر کارروائی نہیں کر سکے گا، قانون آنے والا ہے“ خواجہ آصف کا تہلکہ خیز دعوی

”نیب سی پیک سے متعلق کیسز پر کارروائی نہیں کر سکے گا، قانون آنے والا ہے“ ...
”نیب سی پیک سے متعلق کیسز پر کارروائی نہیں کر سکے گا، قانون آنے والا ہے“ خواجہ آصف کا تہلکہ خیز دعوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے دعوی کیا ہے کہ نیب سے متعلق چند دنوں میں قانون آنے والا ہے جس میں نیب سی پیک کے متعلقہ کیسز پر کارروائی نہیں کر سکے گا۔ ہم نے نیب کیسز کے متعلق ہم نے حکومت سے کوئی بات نہیں کرنی، ہم حکومت سے کوئی ریلیف نہیں چاہتے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ احتساب سب کا ہو لیکن غیر جانبدارانہ ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ آج کس کی ملی بھگت سے ایک مدرسے پر حملہ ہوا۔دہشت گردی کی لہر کو روکنے کے لیے نوازشریف کا عزم چاہیے۔ انہوں نے کہا نوازشریف مسائل کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کررہے ہیں، نوازشریف صرف ملک میں غیر مستحکم عوامل کی نشاندہی کررہے ہیں۔ آج ہماری پارلیمنٹ غیر فعال ہے، کوئی قانون سازی نہیں ہورہی ، میرا لیڈر صرف آئین کی بالادستی کی بات کرتا ہے۔ 

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں نیب کے کیسز پر حکومت سے کوئی بھی بات نہیں کرنی اور ہم نہ کسی سے کوئی ریلیف نہیں چاہتے ، ہمارے اصل مسائل قومی مسائل ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ احتساب ہوناچاہیے لیکن صرف اپوزیشن کے سیاستدانوں کا نہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ احتساب سے کوئی بھی مبرا اوربالا تر نہ ہو۔

لیگی رہنما شہبازشریف نے کہا کہ شہبازشریف سے ملاقات خفیہ نہیں تھی،ڈی جی نیب کی موجودگی میں ملاقات ہوئی ۔ ان سے ملاقات کے لیے شہبازشریف کے آفس سے فون آیاتھا۔انہوں نے کہا کہ غیر مستحکم حالات کی وجہ سے ہم سے رابطے ہورہے ہیں، آج ہمارا ووٹر مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔

مزید :

قومی -