چوہدری پرویز الہٰی حکومت پر برس پڑے

چوہدری پرویز الہٰی حکومت پر برس پڑے
چوہدری پرویز الہٰی حکومت پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے گندم کی امدادی قیمت سے متعلق حکومتی فیصلے کو کسانوں کے ساتھ مذاق قرار دے دیا۔اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ گندم کی فی من امدادی قیمت صرف 2 سو روپے بڑھا کر کسانوں کا مذاق اڑایا گیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گندم کی فی من گندم کی کم از کم قیمت دو ہزار روپے مقرر کی جائے۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ 80 فیصد کسان وہ طبقہ ہے جو ملک کو غذائی اشیا فراہم کرتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کسان کو ریلیف نہ ملا تو وہ گندم کے بجائے دوسری فصل کاشت کرنے پر مجبور ہوگا۔سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم کا شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ مارکیٹ میں گندم 24 سو روپے فی من فروخت ہو رہی ہے، باہر سے مہنگی گندم درآمد کرنا کسان کے پیٹ پر لات مارنے کے مترادف ہے۔

مزید :

قومی -