پشاور مدرسے میں دھماکے کے بعد ملحقہ مسجد میں لوگوں نے کیا کام کیا؟ جان کر آپ بھی کہہ اٹھیں گے ’سبحان اللہ‘

پشاور مدرسے میں دھماکے کے بعد ملحقہ مسجد میں لوگوں نے کیا کام کیا؟ جان کر آپ ...
پشاور مدرسے میں دھماکے کے بعد ملحقہ مسجد میں لوگوں نے کیا کام کیا؟ جان کر آپ بھی کہہ اٹھیں گے ’سبحان اللہ‘
کیپشن:    سورس:   twitter/@SaifurR64938661

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور دھماکے کے کچھ گھنٹوں بعد مسجد میں نماز ظہر کی نماز باجماعت ادا کردی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے سبب بچوں سمیت 7 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مدرسے میں ہر طرف خون، لاشیں اور زخمیوں کی چیخ و پکار کے مناظر سے لوگوں کے دل دہل گئے اور ہر طرف خوف و دہشت کی فضا طاری ہوگئی تاہم چند ہی گھنٹوں بعد لوگوں نے خوف و دہشت کی اس فضا کو مسترد کرتے ہوئے دہشت گردوں سے لڑنے اور ثابت قدم رہنے کا عزم کیا۔مسجد انتظامیہ نے دیواروں اور فرش کو صاف کیا اور چند ہی گھنٹوں بعد اہتمام کے ساتھ نماز ظہر کی ادائیگی کردی گئی۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مختلف ٹی وی چینلز سے بات کرتے ہوئے لوگوں نے دہشت گردی سے لڑںے اور گھٹنے نہ ٹیکنے کا عزم ظاہر کیا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -