بھارت نے ہمارے وسائل پر قبضہ کرنے کی ایک اور کوشش کی ہے:محبوبہ مفتی
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں زمینوں سے متعلق جاری کردہ نوٹی فکیشن حکومت ہند کی طرف سے جموں و کشمیر کے لوگوں کے اختیارات ختم کرنے، جمہوری حقوق سے محروم رکھنے اور وسائل پر قبضہ کرنے کے سلسلے کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔
ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے اور وسائل کی لوٹ مار کے بعد اب زمینوں کی کھلے عام فروخت کے لئے راہ ہموار کی گئی ہے۔
محبوبہ مفتی نے یہ بات بھارت کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹی فکیشن کے جواب میں کہی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ میں بھارتی شہریوں کو زمینیں خریدنے کے مجازدیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
زمینوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن حکومت ہند کی طرف سے جموں وکشمیر کے لوگوں کے اختیارات ختم کرنے،جمہوری حقوق سے محروم رکھنے اور وسائل پر قبضہ کرنے کے سلسلے کی ایک اور مذموم کوشش ہے۔دفعہ ۳۷۰ کو منسوخ کرنے اور وسائل کی لوٹ مار کے بعد اب زمینوں کی کھلے عام فروخت کے لئے راہ ہموار کی گئی
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) October 27, 2020
بھاجپا ہندوستان کی عوام کو روٹی اور روزگار فراہم کرنے میں ناکام ہوئی اور اب اُن کی بھوک مٹانے کے لئے ایسے قوانین بنا کر ووٹروں کو لبھا رہی ہے ۔اس طرح کے غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلوں کے خلاف جموں کشمیر کے تینوں خطوں کے لوگوں کو متحد ہوکر لڑنا ہوگا۔
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) October 27, 2020