اخوت سویڈن کے انتظامی بورڈ کا اجلاس
سٹاک ہوم (حافظ محمد عمران) سویڈن میں اخوت سویڈن کے انتظامی بورڈ کا اجلاس اخوت سویڈن کے صدر عارف محمود کسانہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اخوت سویڈن کے عہدیدار شریک ہوئے۔ سویڈن کے مختلف شہروں سے نمائندگان اور اخوت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی بورڈ کے رکن ابوبکر صدیق نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں اخوت سویڈن کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے مستقبل کے پروگراموں کی منصوبہ بندی کی گئی۔ اخوت سویڈن کے شعبہ خواتین کے تحت ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو رامون میگسیسے ایوارڈ ملنے کی خوشی میں 13 نومبر کو ایک پروگرام مسسز لوہسر کی نگرانی میں ترتیب دیا گیا ہے جس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ اس موقع پر اخوت کے چئیرمین ڈاکٹر امجد ثاقب شرکاسے لائیو خطاب کریں گے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اخوت سویڈن کا سالانہ گرینڈ پروگرام اگلے سال 26 مارچ بروز کو سٹاک ہوم میں ہو گا جس میں۔