شعیب اختر کو غیر اخلاقی انداز میں شو چھوڑ کر جانے کا کہنے والے میزبا ن ڈاکٹر نعمان نے بھی رد عمل جاری کر دیا 

شعیب اختر کو غیر اخلاقی انداز میں شو چھوڑ کر جانے کا کہنے والے میزبا ن ڈاکٹر ...
شعیب اختر کو غیر اخلاقی انداز میں شو چھوڑ کر جانے کا کہنے والے میزبا ن ڈاکٹر نعمان نے بھی رد عمل جاری کر دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے والے پروگرام کے دوران میزبان ڈاکٹر نعمان نے غیر ملکی سٹارز کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا جس گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچاہواہے اور پاکستانی شعیب اختر کے حق میں بول رہے ہیں تاہم اب ڈاکٹر نعمان نے بھی اس پر رد عمل جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے سر ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا۔پروگرام میں جو کچھ ہوا اس حوالے سے شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔

تاہم اب سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ڈاکٹر نعمان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں حیران ہوں کہ کیسے کوئی شعیب اختر کو صرف ایک اسٹار کے طور پر یاد کر سکتا ہے، وہ تو ’بیسٹ آف دی بیسٹ‘ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، شعیب اختر ملک کے لیے جو اعزازات لائے ان سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔ڈاکٹر نعمان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایک طرف کی کہانی ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے، ہم طویل عرصے سے دوست ہیں، میں ہمیشہ ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -