برصغیر کے مشہور گلوکار استاد حسین بخش گلو 29  اکتوبر کو دبئی میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

برصغیر کے مشہور گلوکار استاد حسین بخش گلو 29  اکتوبر کو دبئی میں اپنے فن کا ...
برصغیر کے مشہور گلوکار استاد حسین بخش گلو 29  اکتوبر کو دبئی میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

  

دبئی (طاہر منیر طاہر)  دبئی کے ڈبل ٹری ہائی ہلٹن میں 29 اکتوبر کو شام سات بجے ایک شاندار محفل موسیقی منعقد ہو گی۔ جس میں صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ استاد حسین بخش گلو اپنے فن کا جادو جگائیں گے ان کے ساتھ ان کے تینوں صاحبزادے شبیر بخش گلو،  چاند خان اور سورج خان بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس پروگرام کی خاص بات کہ استاد حسین بخش گلو پٹیالہ گھرانے کے مشہور و معروف گلوکار استاد نتھو خان کے فرزند ہیں۔ جو استاد بڑے غلام علی خان کے بھی استاد تھے۔  استاد حسین بخش گلو لائٹ کلاسیکل اور غزل گائیکی پر پورا عبور رکھتے ہیں۔ یہ بہت اچھے موسیقار بھی ہیں۔   استاد حسین بخش گلو   ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن پر بھی اپنی آواز کا جادو جگاتے رہے ہیں۔ اور دنیا بھر میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں اور ہر جگہ پر اپنی گائیکی کے نقش چھوڑ آئے ہیں۔ حکومت پاکستان نے 14 اگست 2010 میں ان کے فن کے اعتراف میں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ جو ان کے فن کا ثبوت ہے۔

مزید :

تارکین پاکستان -