” ہم پورے ملک میں پٹرول پمپ بند کر دیں گے اگر ۔۔“پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو دھمکی دیدی 

” ہم پورے ملک میں پٹرول پمپ بند کر دیں گے اگر ۔۔“پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن ...
” ہم پورے ملک میں پٹرول پمپ بند کر دیں گے اگر ۔۔“پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو دھمکی دیدی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع نہ بڑھانے کی صورت میں ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی ۔

لاہورمیں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عرفان الہیٰ اور سیکرٹری جہاں زیب ملک نے پریس کانفرنس  میں کہا کہ 2013 سے ان کا پرافٹ مارجن نہیں بڑھایاگیا جب کہ ٹیکس  بجلی، مزدوری اور دیگر اخراجات کہاں سے کہاں چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ ڈیلرز منافع نہ بڑھنے کی صورت میں کاروبار نہیں کر سکتے، اگر منافع نہ بڑھایا گیا تو 5 نومبر سے ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قیمتیں بڑھنے سے قبل ہی آئل کمپنیاں تیل کی فراہمی بند کردیتی ہیں۔

یاد رہے کہ آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلز ز مارجن 8 روپے فی لیٹر کیا جائے ،اس وقت پٹرول پر ڈیلرز مارجن 3 روپے 91 پیسے فی لیٹر ہے ،ایسوسی ایشن کا کہنا ہے ہمارے اخراجات 100 فیصد بڑھ گئے ہیں ۔

مزید :

قومی -