عمر کوٹ کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ڈی سی آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی

عمر کوٹ کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ڈی سی آفس سے پریس کلب تک ریلی ...
عمر کوٹ کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ڈی سی آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی

  

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے 74 سال مکمل ہونے پر عمر کوٹ میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈی سی آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔

کشمیر پر "74"سال قبل بھارتی قبضے اور  کشمیریوں پربھارتی مظالم کےخلاف ملک بھر کی طرح  عمرکوٹ ضلع کےتمام چھوٹےبڑے شہروں کنری،سامارو،پتھورو ڈھورونارو،وغیرہ  میں یوم سیاہ منایا جارہاہے، عمرکوٹ میں یوم سیاہ کے حوالے سےایک بڑی ریلی میں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن کی قیادت میں ڈی سی آفس سےپریس کلب تک نکالی گی ۔ ریلی میں اےسی ریونیو  غلام حسین کانہیوں،سپرنٹنڈنٹ پولیس عمرکوٹ مختار احمد خاصخیلی سمیت مختلف محکموں کےافسران و غیر سرکاری اداروں کے ذمہ داروں اور شہریوں نےبھرپور  شرکت کی ۔

ریلی سے خطاب کرتےہوئے ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نےکہاآج پوری قوم یوم سیاہ مناہ رہی ہے پورے پاکستان میں عوام اپنے کشمیری بھائیوں کےساتھ اظہار یکجہتی کررہےہیں ، عالمی دنیا اور اقوام متحدہ کو اسلامی ممالک کو مظلوم کشمیریوں پر بھارتی جارحیت مظالم کافوری نوٹس لینا چاہیے ۔ اسلامی ممالک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی ظلم بربریت بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

ریلی سے اے سی ریونیو غلام حسین کانہیوں،سماجی محمد بخش کمبارمولانا عبدالقادر جمالی و دیگر نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ بھارت اب زیادہ دن کشمیر پراپنا غاصبانہ قبضہ برقرارنہیں رکھ سکتا،مظلوم کشمیریوں کوآزادی دیناہوگی ، وہ دن دور نہیں جب انشاءاللہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا ۔

ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں مذہبی سماجی اور عوام نےبھرپورشرکت کی عوام نےمظلوم کشمیریوں پربھارتی مظلوم پر عالمی دنیا کی بےحسی کی شدید مذمت کی ، کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی اس ریلی میں بڑی تعداد میں اقلیتی کمیونٹی کےلوگوں نےبھی بھرپور شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے یوم سیاہ کی مناسبت سے اور کشمیر کی آزادی کے حوالے سے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔

ریلی میں بڑی تعداد میں عوام ، صحافی ، سماجی رہنماؤں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف اسکولوں کے طلبہ نے شرکت کرکے کشمیر بہن ، بھائیوں کےساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔ ریلی کےشرکاء اور  طلبہ کے واشگاف نعروں سے عمرکوٹ کی فضا کشمیر بنےگا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -