آصف جب نیوزی لینڈ کے خلاف بلے بازی کیلئے آئے تو شعیب ملک نے کیا نصیحتیں کیں، تفصیلات سامنے آگئیں
دبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹی 20ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں جب حالات قابو سے باہر ہو رہے تھے تو ساتویں نمبر پر آنے والے آصف نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے فتح پاکستان کی جھولی میں ڈال دی، مگر بیٹنگ شروع کرنے سے قبل شعیب ملک نے آصف کو نصیحتیں کیں جن میں سے ایک اپنی مرضی کے مطابق کھیلنا تھی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف 12گیندوں پر تین چھکوں اور ایک چوکے کی مد د سے 225کے سٹرائیک ریٹ سے 27سکور بنا کر ناقابل شکست رہنے والے آصف علی نے بتایا کہ جب میں بلے بازی کیلئے میدان میں اتر ا تو سوچ رہا تھا کہ میچ جیتنا ہے ، بھارت کے خلاف میچ اہم تھا مگر نیوزی لینڈ کے خلاف جیتنا بہت ضرورت ہے ، جب کریز پر پہنچا تو پہلے سے موجود شعیب ملک نے کہا کہ آصف آج تمہارا دن ہے ، اپنی مرضی سے کھیلو مگر ٹارگٹ کو سامنے رکھ کر کھیلنا ۔
آصف علی نے بتایا کہ پریکٹس کے دوران بھی شعب لک رہنمائی کرتے رہتے ہیں کہ وکٹ پر ٹھہرنا ہے ، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں وکٹ پر گیند سلو اور نیچے آرہا تھا، شارت کھیلنا آسان نہ تھا، بیک فٹ پر چھکا مارنا مشکل ہوتا ہے ۔