بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں کتنی بہتری آئی ؟ خوشخبری آ گئی 

بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں کتنی ...
بھارت اور نیوزی لینڈ کو شکست دینے سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں کتنی بہتری آئی ؟ خوشخبری آ گئی 

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار بولنگ کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رو¿ف آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 20 بولرز میں شامل ہو گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی گئی ہے ،بولرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں حارث روف 17 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

بیٹنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے تاہم ان کا بیٹنگ کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ڈیوڈ ملان سے ریٹنگ پوائنٹس کا فرق کم ہو گیا ہے۔پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تین درجے بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بولرز میں جنوبی افریقا کے تبریز شمسی اور آل راو¿نڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -