شعیب اختر کے ساتھ نعمان نیاز کا غیر اخلاقی سلوک ، وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی میدان میں آ گئے ، پیغام جاری کر دیا 

شعیب اختر کے ساتھ نعمان نیاز کا غیر اخلاقی سلوک ، وزیراعظم کے قریبی ساتھی ...
شعیب اختر کے ساتھ نعمان نیاز کا غیر اخلاقی سلوک ، وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی میدان میں آ گئے ، پیغام جاری کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور سینیٹر فیصل جاوید نے شعیب اختر کے ساتھ سرکاری ٹی وی پر کیئے جانے والے نا روا سلوک پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ہمارے قومی ہیروز کی بات نہیں ہے بلکہ ہمارے وقار کی بات ہے اور یہ ہمارے سٹیٹ براڈکاسٹر کی بھی بات ہے ، بہت ہی غیر پیشہ وارنہ انداز میں اسے ہینڈل کیا گیا ، جب ہر کوئی پاکستان کی جیت کی تعریف اور ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی کو بہترین قرار دے رہاہے تو ایسے وقت میں آپ یہ کیوں کریں گے ؟ اپنے ہیروز کا احترام کریں ۔
یاد رہے کہ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست نشر کیئے جانے والے پروگرام میں نعمان نیاز نے شعیب اختر کو پروگرام سے جانے کیلئے کہا جس پر وہ وہاں سے اٹھ کر چلے گئے اور پروگرام سے استعفیٰ بھی دیدیا ۔
سینئر صحافی حامد میر نے بھی سینیٹر فیصل جاوید کے ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام لکھا کہ ” اپنے ہیروز کا احترام کریں“۔

مزید :

قومی -