نیول چیف کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ، میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال پر غور

نیول چیف کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ، میری ٹائم ...
نیول چیف کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ، میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر البحر ایڈمرل امجد خان نیازی کی زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ہوئی ،   کانفرنس کےدوران خطےکی میری ٹائم سکیورٹی صورت حال پرغور کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  کانفرنس میں  پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اورتربیتی امورکاجائزہ لیا گیا ،  نیول چیف کوپاک بحریہ کےمنصوبوں پربریفنگ دی گئی ۔  سربراہ پاک بحریہ نے آپریشنل تیاریوں پراطمینان کااظہار کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے  بھارتی آبدوزکاسراغ لگانے پر پاک بحریہ کی صلاحیت کوسراہا۔ نیول چیف نے کہا کہ  دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں کوناکام بنایاجائےگا۔

مزید :

قومی -