وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کالعدم تنظیم کے مطالبات ماننے سے انکار ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کالعدم تنظیم کے مطالبات ...
وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کالعدم تنظیم کے مطالبات ماننے سے انکار ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کالعدم تنظیم کے مطالبات ماننے سے انکار کیا گیا۔

نجی ٹی وی 24نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریاست کی رٹ قائم رکھنے اور لانگ مارچ روکنے کیلئے رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعظم نے راستہ روکنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ۔ 

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ کابینہ ارکان کا اجلاس میں کہنا تھا کہ املاک کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے نمٹا جائے گا ، اجلا س میں کالعدم تنظیم کو جہلم سے آگے نہ آنے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کے ارکان کو دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بھی اعتماد میں لیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -