افغانستان سے دہشت گردوں کی  فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے  2 جوان شہید ہوگئے

افغانستان سے دہشت گردوں کی  فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے  2 جوان ...
افغانستان سے دہشت گردوں کی  فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے  2 جوان شہید ہوگئے

  

کرم(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک افغان سرحد پردہشت گردوں کی جانب سے  فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسزکے دو اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کرم کے علاقے میں دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد پر لگی باڑ عبور کرنے کی کوشش کے دوران کی۔ پاک فوج نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے سرحدی خلاف ورزی کی کوشش ناکام بنادی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کرم کے رہائشی 24 سالہ لانس نائیک اسد اور لکی مروت کے رہائشی 21 سالہ سپاہی آصف شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر نے پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان عبوری حکومت پر زور دیا ہے کہ آئندہ پاکستان کے خلاف اس طرح کی کارروائیوں کی اجازت نہ دے۔ پاک فوج دہشت گردی کے خطرے سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کےلیے پرعزم ہے اور اپنے بہادر جوانوں کی شہادت اس کے عزم کو مزید پختہ کرے گی۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -