ٹی 20 ورلڈکپ، سکاٹ لینڈ بمقابلہ نمیبیا ، سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

ٹی 20 ورلڈکپ، سکاٹ لینڈ بمقابلہ نمیبیا ، سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا
ٹی 20 ورلڈکپ، سکاٹ لینڈ بمقابلہ نمیبیا ، سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نمیبیا نےٹی 20 ورلڈکپ مین راؤنڈ کے اپنے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔

نمیبیا نے 110 رنز کا ہدف آخری  اوور میں چھ  وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔نمیبیا  کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں محتاط انداز میں آغاز کیا گیا۔دونوں اوپنرز نے ابتدائی اوور میں بڑی شاٹس کی بجائے سنگل اور ڈبل پر فوکس کیا۔چھٹے اوور میں وین لنگن18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔نمیبیا کی طرف سے ایک جانب وکٹیں گرتی رہیں تو دوسری جانب رنز بننے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔نمیبیا کی جانب سے ولیمز23، گرین نو، ارسمس چار،فرائلنک دو، ڈیوڈ ویزے 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نمیبیا کی جانب سے سمٹ32  رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے لیسک نے دو جبکہ ،گرویز،واٹ، بریڈویل اور سفیان شریف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنائے تھے۔سکاٹ لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور ابتدائی وکٹیں جلد ہی گرگئیں۔پہلے تینوں کھلاڑی پہلے اوور میں ہی پویلین لوٹ گئے۔سکاٹ لینڈ کے تین کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ میتھیو کراس نے 19اور کریگ ولیگ نے چار رنز بنائے۔ سکاٹ لینڈ کی جانب سے لیسک 42 اور گرویز 17 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ نمیبیا کی جانب سے ٹرمپلمن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں نمیبیا کی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نمیبیا کے کپتان کا کہنا تھا کہ مین راؤنڈ میں ان کا یہ پہلا میچ ہے، سکاٹ لینڈ کو کم سے کم سکور پر محدود کرنے کی کوشش کریں گے ۔ سکاٹ لینڈ کی ٹیم کا مین راؤنڈ میں یہ دوسرا میچ ہے۔ پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کو افغانستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -