کالعدم تنظیم کا احتجاج، پشاور اور راولپنڈی سے لاہور کے درمیان ٹرینوں کا روٹ تبدیل

کالعدم تنظیم کا احتجاج، پشاور اور راولپنڈی سے لاہور کے درمیان ٹرینوں کا روٹ ...
کالعدم تنظیم کا احتجاج، پشاور اور راولپنڈی سے لاہور کے درمیان ٹرینوں کا روٹ تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کالعدم تنظیم کے احتجاج کے باعث ریلوے انتظامیہ نے پشاور اور راولپنڈی سے لاہور کے درمیان ٹرینوں کا روٹ تبدیل کردیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے پشاور اور راولپنڈی سے لاہور آنے اور جانے والی ٹرینوں کو متبادل روٹ سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پشاور اور راولپنڈی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کو براستہ جنڈ، بسال ، کندیاں، سرگودھا، سانگلہ ہل اور شیخوپورہ لاہور روانہ کیا جا رہا ہے ۔

ترجمان کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے درمیان شام چاربج کر 30منٹ پر چلنے والی سبک خرام ، شام چھ بجے چلنے والی اسلام آباد ایکسپریس اور رات 12بج کر 30منٹ پر چلنے والی راول ایکسپریس کو بھی دونوں اطراف سے بدھ کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ ترجمان ریلوے نے بتایا ہے کہ گرین لائن کو راولپنڈی سے لاہور کے لیے بدھ کے روز معطل کیا گیا ہے، پاکستان ریلوے کے سسٹم پر چلنے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے اپنے معمول اور روٹ کے مطابق چل رہی ہیں۔