سوشل میڈ یا صارفین کی حارث روف کی سلیکشن پر تنقید اور پھر میچ میں عمدہ پرفارمنس کے بعد معافیاں لیکن حارث روف نے سوشل میڈ یا کے بارے میں کیا کہا ؟ مداحوں کے لیے بڑی خبر

سوشل میڈ یا صارفین کی حارث روف کی سلیکشن پر تنقید اور پھر میچ میں عمدہ ...
سوشل میڈ یا صارفین کی حارث روف کی سلیکشن پر تنقید اور پھر میچ میں عمدہ پرفارمنس کے بعد معافیاں لیکن حارث روف نے سوشل میڈ یا کے بارے میں کیا کہا ؟ مداحوں کے لیے بڑی خبر

  

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں عمدہ پرفارم کر کے مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا جس کے بعد سوشل میڈ یا پر ان کی خوب تعریف ہوئی ۔کچھ عرصہ قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے حارث روف کی سلیکشن پر سوشل میڈ یا صارفین نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنا یا تھا لیکن پھر نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں عمدہ پرفارمنس پر سوشل میڈ یا صارفین نے ان سے معافیاں بھی مانگیں ۔اب سوشل میڈ یا کے حوالے سے حارث روف کا بیان بھی سامنے آگیا ۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان نے مجھے یہ بات سمجھائی تھی کہ سوشل میڈ یا سے دور رہنا ہے ، اس لیے مجھے نہیں پتہ کہ میرے بارے میں کون کیا بات کر رہا ہے۔حارث روف نے کہا کہ میں سوشل میڈ یا کو نہیں دیکھتا میر ی کوشش ہوتی ہے کہ اپنی پرفارمنس پر دھیان دوں، میں کوشش کرتا ہوں کہ جو ذمہ داری مجھے دی جائے اسے پورا کروں ، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بعض اوقات آپ باولرز کو سکور بھی پڑتا ہے ،میں ان چیزوں کی پرواہ نہیں کرتا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں میچ میں اچھی چیزوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کرتا ہوں اور بری چیزوں کو دہرانے سے بچتا ہوں ۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -