ترکی اور چین کی کتنی بسیں کراچی کی سڑکوں پر کب رواں دواں ہوں گی ؟ سندھ حکومت نےبڑی خوشخبری سنا دی

ترکی اور چین کی کتنی بسیں کراچی کی سڑکوں پر کب رواں دواں ہوں گی ؟ سندھ حکومت ...
ترکی اور چین کی کتنی بسیں کراچی کی سڑکوں پر کب رواں دواں ہوں گی ؟ سندھ حکومت نےبڑی خوشخبری سنا دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ترکی ، چین کی کمپنیوں اور این آر ٹی سے کے ساتھ مشترکہ کنسور شیم بناتےہوئےمعاہدہ کیاہے،31 جنوری کےبعدپہلےفیزمیں50بسز کراچی کےروڈزپرہونگی جبکہ فروری کےپہلےہفتےمیں بسیں چلناشروع ہو جائیں گی ،باقی بسیں دوسرے فیز میں آئیں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی سمیت پانچ  ڈسٹرکٹس کو دستیابی کے لیے معاہدہ کیا گیا ہے،منصوبے کے مطابق کراچی میں چھ روٹس پر ڈیزل ہائبرڈ بسیں چلیں گی،گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بسیں لائی جارہی ہیں،10 سے 12 سال تک بسز کو این آر ٹی سی خود سنبھالے گی، بسز کو نہ صرف اچھی حالت میں بلکہ چلتی ہوئی نظر میں آئیں گی، بسز پراجیکٹ ایک چیلنج تھا، کنسور شیم نے ملکر کام کرنے کی آفر کی۔

اویس شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ جیسے مالی وسائل کا شکار صوبہ میں صرف ٹرانسپورٹ کیلئے آٹھ ارب روپے رکھنا مشکل تھا،پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ نےفنڈز کی فراہمی کویقینی بنایا،یہ پہلامنصوبہ ہے،دوسرے مرحلےمیں150مزید بسز لائیں گے،محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم نے ہفتہ اوراتوار کو بھی کام کیا، اب جو تاریخ دیں گے ،اس پر عمل ہوگا،فنڈز کا مسئلہ تھا،نئے منصوبے کیلئے اب فنڈز ریلیز ہوگئے ہیں، انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب بسز کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ہم کراچی سمیت صوبے کو اون کرتے ہیں، مخالفین آئیں ساتھ ملکر کام کریں صرف تنقید نہ کریں، ناقدین کو آج کئی سوالات کا جواب مل گیا ہوگا، کبھی پیلی، کبھی گرین بس کراچی کے روڈز پر نظر آئیں پھر غائب ہوگئیں،اب ایسانہیں ہوگا،ہم کسی کا روزگار نہیں چھینیں گے،پہلے سے موجود ٹرانسپورٹ موڈز کو متبادل روٹس دیں گے،ڈھائی سو بسز میں 15 سے دو ہزار لوگوں کو نوکریاں ملیں گی،این آر ٹی سی نے اب کافی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، یقین ہے کہ وفاق میں بیٹھے زیادہ عقل والے ہوش کے ناخن لیں گے۔

اویس شاہ نے کہا کہ مشکلات معاشی حالات کے باوجود محکمہ ٹرانسپورٹ نے یہ کام کیا ہے، 250 انٹراسٹی بسز کا یہ پہلا منصوبہ ہے، دوسرا 150 بسز کا معاہدہ بھی جلد شروع کرنے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -