خورشید شاہ کی رہائی ،سکھر کے افسران کی شامت آئی

خورشید شاہ کی رہائی ،سکھر کے افسران کی شامت آئی
خورشید شاہ کی رہائی ،سکھر کے افسران کی شامت آئی

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی رہائی پر سکھر کے افسران کی شامت آگئی،خورشید شاہ اپنی رہائی کےچوتھےدن اچانک شہر کےمختلف علاقوں کےدورے پرنکل پڑے ،جس پرسرکاری افسران کی دوڑیں لگ گئیں،ترقیاتی کاموں اورصفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ،ٹھیکیداروں اور افسران کو ترقیاتی کاموں میں معیاری میٹریل استعمال نہ کرنے پر کارروائی کا انتباہ بھی دے دیا۔

نجی ٹی وی تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ کی دو سال بعد جیل سےرہائی کےساتھ سکھر ضلع کے افسران کی شامت آگئی ہے اور انہوں نے شہر کے دورے کرنا شروع کردیئے ہیں بدھ کے روز بھی وہ اچانک شہر کے مختلف علاقوں کے دورے پر نکل پڑے جس کی اطلاع ملتے ہی مختلف محکموں کے افسران کی دوڑیں لگ گئیں،اُنہوں نے افسران اور ٹھیکیداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنائیں،شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائیں ،شہریوں کی اس حوالے سے شکایات کا ازالہ کریں ورنہ ان کے ساتھ بھی رعایت نہیں ہوگی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ان ہی کے ٹیکسز کے پیسے سے کرائے جارہےہیں، اس لیے ان کاموں کو معیاری ہونا چاہیے تاکہ عوام ان سے تادیر استفادہ حاصل کرتے رہیں،عوام کی خدمت کے حوالےسے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا، یہ عوام کے ساتھ میری کمٹمٹ ہی ہے کہ میں آج دوبارہ ان کے درمیان ہوں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -سکھر -