سونے اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟

سونے اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟
سونے اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز کاروبار کا مثبت رحجان رہا۔ہنڈرڈ انڈیکس 623 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45 ہزار 851 پوائنٹس پر بند ہوا۔

جب کاروبار کا آغاز ہو ا تو 100 انڈیکس 45ہزار227 کی سطح پر تھا،تاہم آغاز سے ہی کاروبار کا مثبت رحجان دیکھنے میں آیا جو کہ دن بھر برقرا ررہا۔ ایک وقت میں 100 انڈکس 46 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا تاہم اس کے بعد اس میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی۔ جب کاروباری دن کا اختتام ہوا تو100 انڈکس 45ہزار851 کی سطح پر تھا۔ 

پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر آٹھ کروڑ 80 لاکھ 34 ہزار 256 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت پانچ ارب 39 کروڑ 91 لاکھ 22 ہزار 849 روپے تھی۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز سونے کی قیمت میں 7800 روپے فی تولہ کمی آئی ہے جب کہ امریکی ڈالر کی قدر دو روپے سے زائد کم ہوئی ۔

مزید :

بزنس -