خاتون پولیس اہلکار کو گھر والوں نے دوست کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

خاتون پولیس اہلکار کو گھر والوں نے دوست کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
خاتون پولیس اہلکار کو گھر والوں نے دوست کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

  

پٹنہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست بہار میں ایک لیڈی کانسٹیبل کے گھر والوں نے اسے اپنے دوست کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے  رنگے ہاتھوں پکڑلیا ۔ اہل خانہ نے لڑکے کی جم کر پٹائی کی اور بعد میں دونوں کی شادی کیلئے بھی راضی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کئی سالوں سے ایک لڑکے کو جانتی ہے اور اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے۔ دونوں گزشتہ کچھ عرصے سے  لِو اِن ریلیشن میں رہ رہے تھے۔ گزشتہ روز خاتون کانسٹیبل کے گھر والوں نے دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا جس کے بعد لڑکے کی خوب دھلائی کی۔ 

مقامی لوگوں نے بڑی مشکل سے لڑکے کی جان بچائی اور فریقین کو خاتون تھانے میں پہنچایا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بالغ ہیں اور انہوں نے اپنی مرضی سے تعلق قائم کیا ہے اس لیے ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا  سکتی۔ لیڈی کانسٹیبل نے کہا کہ وہ لڑکے کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے۔ جب لڑکی اپنی ضد پر قائم رہی تو اہل خانہ دونوں کی شادی کیلئے رضا مند ہوگئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -