پاکستان سے شکست کے بعد کین ولیم سن نے بھارت کے خلاف میچ میں منصوبہ بندی کے حوالے سے اہم بات بتا دی 

پاکستان سے شکست کے بعد کین ولیم سن نے بھارت کے خلاف میچ میں منصوبہ بندی کے ...
پاکستان سے شکست کے بعد کین ولیم سن نے بھارت کے خلاف میچ میں منصوبہ بندی کے حوالے سے اہم بات بتا دی 

  

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے پاکستان سے شکست کے بعد بھارت کے خلاف منصو بہ بندی کے حوالے سے اہم بات کردی ۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں شکست سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا ،آخر کار پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا ،پاکستانی ٹیم نے مشکل مرحلے میں میچ کو خوبصورتی سے ختم کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ایک مختلف مقام پر سخت چیلنج ملا ہے ،اس لیے وہاں کچھ اور منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ۔ٹورنا منٹ سے باہر ہونے والے کیوی باولر فرگوسن کے حوالے سے نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ لوکی ورلڈ کلاس ٹی ٹوئنٹی باولر ہے ، اس لیے یہ ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل کنڈیشنز میں کم سکور والا میچ کھیلا جس میں کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن بد قسمتی سے جیت نہیں سکے ۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -