آریان خان  کو آج بھی ضمانت نہ ملی، اگر پرسوں تک کامیاب نہ ہوئے تو پھر کتنے دن مزید جیل میں رہنا پڑے گا؟

آریان خان  کو آج بھی ضمانت نہ ملی، اگر پرسوں تک کامیاب نہ ہوئے تو پھر کتنے دن ...
آریان خان  کو آج بھی ضمانت نہ ملی، اگر پرسوں تک کامیاب نہ ہوئے تو پھر کتنے دن مزید جیل میں رہنا پڑے گا؟
سورس: Instagram

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان آج بھی  منشیات کیس میں ضمانت حاصل کرنے سے محروم رہے۔ بمبئی ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانت کی درخواست پر سماعت کل دن ڈھائی بجے تک کیلئے ملتوی کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ نے کل کی طرح آج بھی  آریان خان منشیات کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی۔ بمبئی ہائیکورٹ کے جسٹس نتن سامبرے پر مشتمل سنگل بینچ  آریان خان،  ارباز مرچنٹ اور مون مون دھمیچا کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔ 

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اگر آریان خان کل یا پرسوں (جمعہ)  تک  ضمانت حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں 15 نومبر تک جیل میں ہی رہنا پڑے گا کیونکہ یکم نومبر سے ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کی چھٹیاں شروع ہوجائیں گی جو 12 نومبر تک جاری رہیں گی۔ اس کے بعد 13 اور 14 نومبر کو ہفتہ، اتوار کی چھٹی ہوگی جس کے باعث آریان خان کے کیس کی سماعت 15 نومبر کو پیر کے روز ہوگی۔

مزید :

تفریح -